سبری ملا فیصلہ پر عمل درآمد کیلئے حکومت پابند : گورنر

   

تھرواننتاپورم 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا کے گورنر جسٹس پی ستھاسیوم نے ریاست میں سبری ملا مندر میں خواتین کے داخلہ کے بارے میں بڑھتے تنازعہ کے درمیان سی پی آئی (ایم) زیرقیادت ایل ڈی ایف حکومت لارڈ ایپا کی مندر میں تمام عمر والی خواتین کو داخلہ کی اجازت والے فاضل عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے اور دستور کی پاسداری کی پابند ہے۔ یہاں اسمبلی کے 14 ویں سیشن کی شروعات کے موقع پر اپنے روایتی خطاب میں گورنر نے کہاکہ ریاستی حکومت نے مساواتِ جنس، سماجی انصاف اور جفاکش عوام کے وقار کو برقرار رکھا ہے۔ سبری ملا مسئلہ کے سلسلہ میں مختلف ایونٹس منعقد کئے جاچکے ہیں تاکہ عوام کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں باخبر کیا جاسکے۔ اِس کے لئے پی وجین زیرقیادت حکومت نے ریاست بھر میں معقول کوشش کی ہے کہ مساواتِ جنس کو یقینی بنایا جاسکے۔