سب انسپکٹر نے کانسٹبل کی کار کا سرقہ کرلیا

   

٭ اترپردیش کے مراد آباد میں پولیس نے ایک ایسے سب انسپکٹر کو پولیس کی گاڑی چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے جو پچھلے کچھ عرصہ سے معطلی کے ایام گزار رہا ہے۔ پولیس کی جانب سے گرفتاری کے بعد انہوں نے بتایا کہ وہ مایوسی اور الجھن کے عالم میں ہے اور ایسے حالات میں کوئی بھی شخص اسی طرح کا کام انجام دیتا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ سب انسپکٹر کو معطلی کا سامنا ہے ، جنہیں پولیس لائین سے گاڑی چرا کر فرار ہونے کے دوران حادثہ ہوجانے کے بعد گرفتار کرلیا گیا، جس نے اپنے اس حرکت کیلئے مایوسی اور الجھن کو ذمہ دار قرار دیا۔