ستاویس منادر کے انہدام کے بعد قطب ہمارے تہذیب کی مثال۔ یونین منسٹر ٹورازم

,

   

قطب مینار دہلی کی ہرٹیج عمارتوں کے ایک گروپ میں شامل ہوا ہے‘ جس میں صفدر جنگ گنبد‘ لال قلعہ اور پرانا قلعہ بھی شامل ہے‘ جس کو رات کے اوقات میں سیر وتفریح کے لئے روشن کیاگیاہے

نئی دہلی۔ہفتہ کی رات دہلی میں تاریخی عمارت کو روشنی سے جگمگانے کے ضمن میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران یونین کلچر اور ٹورازم منسٹر پرہلاد سنگھ پٹیل نے کہاکہ ”قطب مینار ہماری تہذیب کی ایک بڑی مثال ہے‘

وہ عمارت جس کی تعمیرہمارے27منادر کو مہندم کرکے تعمیر کرنے کے بعد عالمی ہرٹیج کے طور پر جشن منایاجارہا ہے‘ یہاں تک آزادی کے بعد بھی“۔

مدکورہ منسٹر نے عمارت میں واقع24فٹ اونچی کھنبہ کا بھی ذکر کیاجس کے متعلق انہو ں نے کہاکہ ”یہ صدیوں قدیم عمارت اور موجود ہے جو ہماری نفاست کی مثال پیش کرتی ہے‘

کھلے مقام پر 1600سے رہنے کے بعد بھی زنگ الود نہیں ہوا ہے“۔تاریخی عمارت کی نگرانی کار ارکیالوجیکل سروے آف انڈیا سے انہوں نے سفارش کی کہ وہ کھنبہ کی تاریخ پر مشتمل ایک تختی وہاں پر نصب کریں۔

مہرولی میں قطب مینار کی تعمیر سے قبل مغلوں کی جانب سے مندر کی انہدامی کے متعلق باکرتے ہوئے پٹیل نے کہاکہ ”یہاں تک کہ جب قطب عمارت کو اپنی تحویل میں اے ایس ائی نے لیاتھا

یہاں پر یوگمایا مندر موجود تھا‘ یہ ایک تعجب کی بات ہے کہ موجودمندر کو ایجنسی کے حوالہ کیوں نہیں کی گئی‘ہوسکتا وہ ایک روزانہ کی پوجا کے ایک جگہ ہوتی تھی“۔

مورخین کے مطابق یوگا مایا مندر بھگوان کرشنا کی بہن سے منسوب ہے۔

مقامی پجاریوں کے مطابق وہ ان 27منادر میں شامل تھا جس کو محمود غزنوی اور بعد میں ماملوک نے منہدم کیاتھا‘ وہ سلاطین کے دوران کے بعد واحد مند ر تھا جس کو اب بھی استعمال کیاجاتا ہے۔

حالانکہ اس کی حقیقت(300-200بی سی) کی تعمیرات کی ہے جس کو دوبارہ بحال نہیں کیاگیا‘ کی تزین مقامی لوگوں کے ہاتھوں کی جاتی رہی

۔ساوتھ دہلی کے رکن پارلیمنٹ رامیش بدھوری بھی اس تقریب میں موجود تھے جہاں پر پٹیل نے مزیدکہاکہ انہوں نے اپنی وزرات سے درخواست کی ہے کہ وہ قطب مینار او رمنادر کے درمیان میں ای رکشا چلائے تاکہ سیاحوں کو مدد مل سکے اور ان کی وزرات نے اس تجویز کو تسلیم کیاہے۔

قطب مینار دہلی کی ہرٹیج عمارتوں کے ایک گروپ میں شامل ہوا ہے‘ جس میں صفدر جنگ گنبد‘ لال قلعہ اور پرانا قلعہ بھی شامل ہے‘ جس کو رات کے اوقات میں سیر وتفریح کے لئے روشن کیاگیاہے