سری نگر : وزیر برائے خوراک و شہری رسدات ستیش شرما جموں وکشمیر کے طلبا اور کاروباری افراد سے ملنے کیلئے دہرا دون پہنچ گئے ہیں۔ موصوف وزیر اس دوران، طلباء، کاروباری برادری اور جموں و کشمیر کمیونٹی کے دیگر اراکین سے بات چیت کیلئے دستیاب ہوں گے ۔ حکام نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے مطابق، طلباء اور جموں و کشمیر کے کاروباری افراد میں تحفظ کا احساس دلانے اور انہیں یقین دلانے کے مقصد کے زیر نظر وزیر برائے خوراک، شہری رسدات اور کھیل ستیش شرما دہرادون پہنچ گئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبا گروپ، تاجر اور دیگر افراد جو موصوف وزیر سے ملنا چاہتے ہیں فون نمبرات 9419180515،9796491417، 9906204222 پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔