حیدرآباد۔/6 نومبر، ( راست ) مسٹر ہیمنتا کیشو پاٹل ( آئی اے ایس ) جی ایچ ایم سی زونل کمشنر ( ایسٹ زون ) سے آج میر ہادی علی صدر ستیہ نارائنا کالونی میناریٹیز ویلفیر اسوسی ایشن حیات نگر، کانگریس قائد نے ملاقات کرتے ہوئے انفارمیشن کالونی ستیہ نارائنا کالونی حیات نگر جہاں روڈ نمبر 2 پر مسجد حسینی، درگاہ حضرت سید شاہ علی مقصوم شیرازی ؒ، مندر اور عاشور خانہ موجود ہے جہاں مقامی شہریوں کے علاوہ دوردراز سے نمازی ، زائرین کی آمد و رفت ہوتی ہے ان کے لئے 30 سال بعد کالونی میں واٹر لائن اور ڈرینج لائن منظور ہوئی ہے جس کے سبب سڑکوں پر گڑھے ، کھڈے پڑنے کے سبب پانی ٹہرتا ہے اور گندگی بڑھتی ہے جس کے پیش نظر میر ہادی علی صدر اسوسی ایشن نے سی سی روڈ یا بی ٹی روڈ جلد سے جلد ڈالنے کا مطالبہ کیا جس پر کمشنر ایسٹ زون مسٹر ہیمنتا کشور پاٹل نے تیقن دیا کہ وہ جلد سے جلد ستیہ نارائنا کالونی، انفارمیشن کالونی کی سڑکوں کے کام کو مکمل کروائیں گے۔