سدارامیا کی سونیااور راہول گاندھی سے ملاقات

   

نئی دہلی: کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے جمعہ کو یہاں کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی اور پارٹی لیڈر راہول گاندھی سے ملاقات کی۔ سدارامیا نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ “آج نئی دہلی میں کانگریس کے سینئر رہنماؤں سونیا گاندھی اور راہول گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔”ذرائع کے مطابق سدارامیا جنہوں نے حالیہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی شاندار جیت کے بعد گزشتہ ہفتہ ریاست کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا، نے اپنی کابینہ کی توسیع پر تبادلہ خیال کیا۔