سداسیوپیٹ میں سیاست ایس ایس سی کوئسچن بنک کی تقسیم

   

سدا سو پیٹ یکم / فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) روزنامہ سیاست کی جانب سے سدا سیو پیٹ کے گورنمنٹ اردو میڈیم ہائی اسکول میں سیاست کوسچن بینک کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر مہمانوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ و طالبات اس کوئسچن بینک کے ذریعے استفادہ کرتے ہوئے امتحان میں اچھے نمبرات حاصل کر کے اپنے والدین اور قوم و ملت کا نام روشن کریں۔ اس موقع پر مزید کہا کہ سیاست اخبار ہمیشہ تعلیمی میدان میں طلبہ کی رہنمائی کرتے ہوئے آرہا ہے اعلی تعلیم حاصل کرنے والے آئی اے ایس ائی پی ایس طلبہ کے لیے مفت کوچنگ کلاسیس کا اہتمام بھی کرتا ہے اور کئی لاوارث نعشوں کی تدفین کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔اس موقع پر صدر ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ سوسائٹی سید عبدالرافع التمش ، امیر مقامی جماعت اسلامی ہند محمد اشفاق حسین ، ڈاکٹر سید امجد تحریم ، عبدالجبار ٹرانسپورٹ مالک ، الامین ایجوکیشنل ٹرسٹ کیصدر عبدالغنی ، محمد حاجی علی صدر پریس کلب نمائندہ سیاست کے علاوہ مدرس محمد نظام الدین ، احمد علی , صدر مدرس راویندر ، محمد اسماعیل کے علاوہ کئی طلبہ و طالبات موجود تھے۔