سدھارتھ آنند اور سیف علی خان 16 سال بعد ایک ساتھ

   

ممبئی ۔ ہدایت کار سدھارتھ آنند ان دنوں اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم فائٹر کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ ریتک روشن اور دیپیکا کی فائٹر کو شائقین کی جانب سے اچھا ردعمل مل رہا ہے۔ یہ فلم باکس آفس پر اچھی کمائی کر رہی ہے۔ اب فضائی ایکشن فلم بنانے کے بعد سدھارتھ اپنے آنے والے پروجیکٹ پرکام شروع کرنے جا رہے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ سیف علی خان کے ساتھ ایک آنے والی فلم کریں گے۔ سدھارتھ آنند نے اپنے ڈائریکشن کیرئیر کا آغاز سیف علی خان کے ساتھ کیا۔ ان دونوں نے مل کرتارا رم پم اور سلام نمستے بنائے تھے۔ اب16سال بعد دورومانوی کہانیاں بنانے کے بعد دونوں نے پھر ہاتھ ملایا ہے۔ بالی ووڈ خبری کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق سدھارتھ آنند نے بتایا کہ وہ اپنے پروڈکشن ہاؤس مارفلکس کو آگے لے جانا چاہتے ہیں۔ سیف کی ایکشن فلم نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق ریتک روشن کے بعد اب سدھارتھ آنند اپنا اگلا پروجیکٹ سیف کے ساتھ کریں گے۔ تاہم، سدھارتھ اس فلم کو ڈائریکٹ نہیں کریں گے بلکہ اسے صرف پروڈیوس کریں گے۔ یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیزکی جائے گی۔ اس فلم کا نام ابھی نہیں رکھا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ ایک بڑے پیمانے پر ایکشن انٹرٹینر ہے۔ فلم میں سیف کے ساتھ جیدیپ اہلوت بھی نظر آئیں گے، جو ویلن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔