سدھا مورتی راجیہ سبھا کیلئے نامزد

   

نئی دہلی: صدر دروپدی مرمو نے جمعہ کو مصنفہ سدھا مورتی کو راجیہ سبھا کیلئے نامزد کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر یہ اطلاع دی۔ 19 اگست 1950کو شیگاؤں، کرناٹک کی پیدائش والی سدھا نے کیریئر کا آغاز کمپیوٹر سائنسدان اور انجینئر کے طور پر کیا۔ وہ انفوسس کے بانی نارائن مورتی کی بیوی اور اکشتا مورتی کی ماں ہیں۔ اکشتا برطانوی وزیراعظم رشی سوناک کی اہلیہ ہے۔