سدھو کو وزیر اعلیٰ بننےسے روکنے کے لیے کوئی بھی قربانی دینے کو تیار :کیپٹن امریندر سنگھ

   

پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا ہے کہ وہ پنجاب کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں ریاستی کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف ایک مضبوط امیدوار کھڑا کریں گے اور ملک کو ایسے خطرناک آدمی سے بچانے کے لیے کوئی بھی قربانی دینے کے تیار ہیں۔بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں امریندر سنگھ نے کہا کہ 2022 میں ہونے والے ریاستی اسمبلی انتخابات میں ایسے امیدوار کو سدھو کے خلاف میدان میں اتارا جائے گا، جس سے ان کی شکست یقینی ہوگی۔