سدھیرچودھری کے بارے میں متحدہ عرب امارات کی شہزادی نے کہا ‘دہشت گرد’ کو ابو ظہبی میں ہونے والے پروگرام سے ہٹایا گیا ہے

,

   

دبئی: ہندستانی صحافی اور ٹی وی اینکر سدھیر چودھری کو ابو ظہبی میں ہونے والے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس پروگرام کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ سدھیر چودھری پہلے اس پروگرام میں بطور اسپیکر شرکت کرنے والے تھے لیکن یو اے ای   کی شہزادی ہند بنت فیصل القاسم نے ان کی پروگرام میں شرکت پر سوالات اٹھائے تھے۔ انہوں نے ہندستانی صحافی کو دہشت گرد بھی کہہ دیا جس کے بعد منتظمین کو ہندستانی  صحافی کا نام پروگرام سے ہٹانا پڑا۔یو اے ای کی شہزادی ہند بنت فیصل القاسم نے کہا، ایک بھارتی اینکر جو صبح و شام مسلمانوں کی توہین کرتا ہے۔ انہیں اس ملک میں بولنے اور عزت کیلئے مدعو کیا  جاتا ہے جس کی وہ ہر وقت توہین کرتا ہے۔ اس کے بعد القاسم نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) ابوظہبی کے ممبران کی طرف سے جاری کردہ ایک خط کو ٹویٹ کیا جس میں بتایا گیا کہ سدھیر چودھری ابوظہبی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے مقررین کے پینل کو سے باہر ہو گئے  ہیں۔