سدھیر چودھری نے ان کے دورے کو ”ایک یاد گار بنانے“ پر یو اے ای حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
نئی دہلی۔ایڈیٹر ان چیف برائے زی نیوز سدھیر چودھری نے چہارشنبہ اپنے حالیہ متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے دورے کے بعد ایک بیان جاری کیا‘ جہاں پر وہ ایک مقرر کے طور پر مدعوتھے۔
تاہم مذکورہ منتظمین کومتنازعہ نیوز اینکر کو اپنے سالانہ عالمی سمینار برائے ابوظہبی میں مدعوکرنے پر شدید تنقید و ں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
متعدد بشمول یو اے ای شہزادی حند بنت فیصل القاسمی نے انہیں ایک ”اسلام فوبی“ قراردیا تھا اور منتظمین سے استفسار کیاتھا کہ انہیں پروگرام سے منسوخ کریں‘ مگر یو اے ای انتظامیہ نے چودھری کوتقریب حصہ لینے سے روکنے سے انکار کیا‘ جو 25اور26نومبر2021کو مقرر تھا۔
سدھیر چودھری کی جانب سے جاری کردہ بیان
تقریب میں شرکت کرنے اور ہندوستان واپس آنے کے بعد چودھری نے ٹوئٹر پر ایک تفصیلی بیان جاری کیا جس میں کہاکہ”میرا نام سدھیر چودھری ہے اور میں اسلام فوبی نہیں ہوں“۔
اپنے ا س بیان میں انہوں نے لکھا کہ ”محض پروگرام سے ایک دن قبل‘ایک ”شہزادی“ کی زیر قیادت بعض بلیو نشان والے ہینڈلس اور خود ساختہ بلاگرس نے منتظمین کو دھماکنا شروع کردیاتھا۔انہوں نے مجھے اسلام فوبی اور ایک دہشت گرد پکارنا شروع کردیاتھا“۔
چند ایک میڈیا ہاوزس کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ”بعض میڈیا اداروں نے ہندوستان میں اپنے پروپگنڈے کو فروغ دیا اور حقائق جانے بغیرجھوٹ شروع کردیا۔ انہوں نے یہ اعلان کردیا کہ مجھے ااستقریب میں شرکت کرنے سے روک دیاگیاہے“۔
تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے جو سوشیل میڈیا پر نمودار ہوئی تھیں‘ انہوں نے لکھا کہ دباؤ کے باوجود‘ بھڑکاؤ حربے کے بعد بھی انہوں نے ابوظہبی کا دورہ کیا اور تقریب میں شرکت کی ہے