سدی پیٹ ضلع میں تقریباً 100 بندر مردہ پائے گئے

   

سدی پیٹ : /8 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع سدی پیٹ گجویل حلقہ کے جگدیو پور منڈل کے مونیگڈاپا گاؤں میں تقریباً 100 بندروں کی لاشیں پائی گئیں۔ مقامی عوام نے اس کی اطلاع ویٹرنری ڈپارٹمنٹ کو دی۔حکام کے مطابق مونی گڈاپا کے کچھ دیہاتیوں نے ہفتہ کی صبح کھیتوں میں گئے کسانوں نے بندروں کو مردہ دیکھا اور حکام کو آگاہ کیا جنہوں نے ویٹرنری ڈپارٹمنٹ کو اطلاع دی۔ مقامی لوگوں کا خیال ہے کہ ان بندروں کو زہر کے تجربے سے مارا گیا ہے۔ شبہ ہے کہ پینے کے پانی میں کیڑے مار دوا ملا دی گئی ہے۔ گاؤں والوں کو شبہ ہے کہ بندروں کو ان کی موت کے بعد یہاں لاکر پھینک دیا گیا تھا۔حکام نے بندروں کی موت کی وجہ جاننے نمونے جانچ کیلئے بھیج دیے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بندروں کو زہر دے کر ہلاک کیا گیا ۔ حکام نے بتایا کہ نمونے حیدرآباد کی ایک لیب میں بھیجے گئے اور رپورٹ ملنے کے بعد موت کی وجہ کا تعین کیا جا سکے گا۔پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم ابھی تک اس معاملے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔