سڈنی ۔محمد سراج کو آسٹریلیا میں نسلی تعصب پر مبنی جملوں کا سامنا کرنے پر میزبان ڈیوڈ وارنر نے معافی مانگ لی۔رپورٹ کے مطابق وارنر نے سراج کے ساتھ پیش آئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انسٹاگرام پر اپنے ایک پیغام میں وارنر نے لکھا کہ میں محمد سراج سے معافی مانگنا چاہتا ہوںکیونکہ نسل پرستانہ جملے کسی بھی طرح اورکہیں بھی قابلِ قبول نہیں ہے۔ ساتھ میں انھوں نے اپنے شائقین سے بھی درخواست کی کہ وہ اگلے میچ میں بہتر رویے اپنائیں۔