سرحدکے قریب ڈرون سے گرائی گئی ڈھائی کلو ہیروئن برآمد

   

جالندھر: بی ایس ایف کے جوانوں نے ایک بار پھر ہیروئن اسمگلروں کے مذموم عزائم کو ناکام بناتے ہوئے فیروز پور کے گاؤں مابوکے سے 2 کلو 600 گرام ہیروئن برآمد کی ہے ۔بی ایس ایف پنجاب فرنٹیئر کے پبلک ریلیشن آفیسر نے بدھ کو بتایا کہ آج صبح 7.30 بجے بی ایس ایف نے فیروز پور کے مابوکے گاؤں میں تلاشی مہم چلائی۔ انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران بی ایس ایف جوانوں نے گاؤں کے مضافات میں ایک کھیت سے ڈرون کے ذریعہ گرایا گیا ایک سیاہ رنگ کا بیگ برآمد کیا جس میںڈھائی کیلو ہیروئن تھی۔