احمد آباد ۔ 24 مئی (ایجنسیز) بارڈر سیکوریٹی اہلکاروں نے بین الاقوامی سرحد پار کر کے ہندوستان میں داخل ہونے والے ایک پاکستانی شہری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق اس پاکستانی کو رکنے کے لیے کہا گیا تھا مگر اس نے ایسا نہ کیا۔ گجرات کے شہر احمد آباد سے ہفتہ 24 مئی کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق بارڈر سیکوریٹی فورس (بی ایس ایف) نے بتایا کہ ایک پاکستانی شہری دونوں حریف پڑوسی ممالک کے مابین بین الاقوامی سرحد پار کر کے ہندوستان میں داخل ہو گیا تھا۔ اس پر سیکوریٹی اہلکاروں نے اسے رکنے کے لیے کہا مگر جب اس نے مبینہ طور پر ایسا نہ کیا، تو بی ایس ایف کے دستوں نے اس پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجہ میں وہ ہلاک ہو گیا۔