سرحد پر دیوار کی تعمیر امریکہ کا داخلی معاملہ: صدر میکسیکو

   

میکسیکو سٹی، 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو کے صدر ایندریس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے کہا ہے کہ امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر امریکہ کا داخلی معاملہ ہے اور اس وجہ سے وہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے ۔مسٹر اوبرڈور نے چہارشنبہ ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ ‘‘ہم امریکہ کی منصوبہ بندی پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے کیونکہ یہ امریکہ کا داخلی مسئلہ ہے ۔ امریکہ میں جب بھی انتخابات قریب آتے ہیں تو وہاں داخلی تنازعہ کی صورت پیدا ہوتی ہے ’’۔واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ امریکہ۔ میکسیکو سرحد پر 200 میل کے علاقے میں 30 فٹ اونچی دیوار کھڑی کرنا چاہتے ہیں۔