سردار پٹیل نے آر ایس ایس پر امتناع عائد کردیاتھا۔ ویڈیو

,

   

Ferty9 Clinic

بی جے پی آج سردار ولبھ پٹیل کو اپنی وارثت کے طور پر پیش کررہی ہے مگر یہ تلخ حقیقت ہے کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل نے آر ایس ایس جس کی سیاسی تنظیم بی جے پی ہے پر امتناع عائد کردیا تھا۔

ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل نے آزادی کے بعد ایک عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ ہندوستان میں اگر اقلیت بالخصوص مسلم خوف وہراسانی کی زندگی میں زندگی گذار رہے ہیں توہمیں ایسے ملک کی ہرگز ضرورت نہیں تھی۔

سردار ولبھ بھائی پٹیل نے آر ایس ایس پر امتناع عائد کرتے ہوئے گوالوالکر کو مکتوب لکھ کر کہاتھا کہ ملک میں نفرت پھیلانے اور فرقہ وارنہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے والے تقاریر کی وجہہ سے جس قسم کا نفرت کا ماحول پیدا ہورہا ہے اس کو ختم کرنے لئے آر ایس ایس پر امتناع عائد کیاجارہا ہے۔

انہو ں نے لکھا تھاکہ ہندوستان عوام کی اکثریت کی آر ایس ایس کے نظریہ کو پوری طرح مسترد کردیا ہے اورمہاتما گاندھی کی شہادت کے بعد عوام میں آر ایس ایس کے تئیں غصہ میں اضافہ ہوا ہے ۔

انہو ں نے لکھاتھاکہ آر ایس ایس کے خلاف کاروائی کے علاوہ حکومت کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ پیش ہے دی وائیر کا مختصر ویڈیو جس میں ان حقائق کو پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے