حیدرآباد 4 فروری (یو این آئی) تلنگانہ میں سردی کی لہر میں کمی اور گرمی میں اضافہ ہوتاجارہا ہے ۔ چند دن سے تمام اضلاع میں دن کا درجہ حرارت 31 ڈگری سے زائد ریکارڈ کیا گیا ۔ 5 دنوں سے کھمم میں درجہ حرارت معمول سے 3 ڈگری زیادہ ہے ۔ حیدرآباد میں درجہ حرارت 1.5 ڈگری زیادہ درج کیاجارہاہے ۔محبوب نگر، میدک، بھدراچلم ، ہنمکنڈہ،ورنگل اور کریم نگر علاقوں میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ ہوا میں نمی کا کم ہونا ہے ۔ دوسری طرف عادل آباد اور راما گنڈم میں بھی رات کے درجہ حرارت میں تبدیلی شروع ہو گئی ہے جو عام 14 ڈگری سے 5 ڈگری زیادہ ہے ۔