سرقہ کی واردات میں ملوث شخص کو 2 سال کی سزا

   

نظام آباد :سرقہ کی واردات میں ملوث ایک شخص کو 2 سال کی سزاء سناتے ہوئے اڈیشنل جوڈیشل فرسٹ کلاس مجسٹریٹ نے فیصلہ سنایا ۔ پولیس نظام آباد کی جانب سے جاری کردہ اطلاع کے بموجب شہر نظام آبادکے وویکا نند نگر کے پارتھا سارتھی کے مکان میں 21؍ اکتوبر 2019 ء میں IVٹائون کے علاقہ میں سرقہ ہوا تھا جس پر متاثرہ شخص نے پولیس میں شکایت کی تھی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے بعد تحقیق مہاراشٹرا کے چندر ا نگر سے تعلق رکھنے والے نندا کمار ، وجئے کوکل کو ملوث قرار دیتے ہوئے عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی اور ثبوتوں کی بناء پر پولیس نے جرم ثابت ہونے پر دونوں کیسوں میں ایک ایک سال اس طرح دو سال کی سزاء 100 روپئے جرمانہ عائد کرتے ہوئے اڈیشنل جوڈیشل فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کلاں چنا نے فیصلہ سنایا ۔

سڑک حادثہ میں سابق سرپنچ زخمی
میدک ۔ سڑک پر ٹھری ہوئی بس سرویس سے ٹکراجانے کے باعث میدک کے امباجی پیٹ کا سابق سرپنچ مسٹر ست نارائن شدید زخمی ہوگیا ۔ وہ اپنی بائیک پر جارہا تھا کہ سڑک پر ٹہری ہوئی بس سے تصادم ہوگئے ۔ جنہیں بغرض علاج حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے ۔