سرقہ کی واردات کا معمہ اندرون 48 گھنٹے حل

   

سارق گرفتار ، مسروقہ مال ضبط ، انجنی کمار کا بیان
حیدرآباد۔3 ۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی پولیس نے سرقہ کی سنگین واردات کا معمہ اندرون 48 گھنٹے حل کرتے ہوئے ایک سارق کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کمشنر حیدرآباد انجنی کمار نے کہا کہ یکم ڈسمبر کو 60 سالہ معمر خاتون ایس رنگما کی جانب سے عثمانیہ یونیورسٹی پولیس میں ایک شکایت درج کروائی گئی تھی جس میں ایک کیلو طلائی زیورات کا سرقہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رنگما کے مکان میں پیش آئے سرقہ میں ان کے موروثی طلائی زیورات کا سرقہ کیا گیا تھا جس کے نتیجہ میں یونیورسٹی پولیس میں ایک ایف آئی آر درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز ہوا ہے۔ خاتون نے شکایت میں اپنی گود لی ہوئی بیٹی کے شوہر ایم لکشمن متوطن خانہ پور ضلع رنگا ریڈی کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا تھا ۔ انجنی کمار نے کہا کہ لکشمن جو پیشہ سے پینٹر ہے ، نے منصوبہ بند طریقہ سے رنگما کے مکان میں سرقہ کیا تھا تاکہ معاشی پریشانی سے نکل سکے ۔ اتنا ہی نہیں سارق نے سرقہ سے قبل وہاں کے سی سی ٹی وی کیمرے بھی بند کردیئے تھے اور خاتون کے کمرہ میں داخل ہوکر قفل شکنی کے بعد 105 تولے طلائی زیورات اور 12 لاکھ نقد رقم جملہ 65 لاکھ مالیتی اشیاء کا سرقہ کرلیا تھا ۔ یونیورسٹی پولیس نے اس معمہ کو حل کرتے ہوئے ایم لکشمن کو احاطہ یونیورسٹی آرٹس کالج ریلوے اسٹیشن میں گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے مسروقہ مال برآمد کرلیا۔ ب