سرقہ کے دوران بلندی سے گرنے پر سارق کی موت

   

حیدرآباد /2 جنوری ( سیاست نیوز ) سرقہ کرنے کے دوران بلندی سے گرکر زخمی ہونے والا عادی سارق فوت ہوگیا ۔ بالا نگر پولیس کے مطابق 25 سالہ ڈی سائی رام جو فتح نگر پاردی واڑہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ یہ شخص عادی مجرم بتایا گیا ہے ۔ 15 ڈسمبر کے دن بالانگر کے علاقہ شوبھنا کامپلکس میں سرقہ کرنے کے دوران بلندی سے گرکر سائی رام شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ آج فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ سے 2- دن قبل ہی وہ جیل سے رہا ہوا تھا ۔ جس کو صنعت نگر پولیس نے ایک کارروائی کے دوران گرفتار کرتے ہوئے جیل منتقل کیا تھا ۔ بالانگر پولیس مصروف تحقیقات ہے