ممبئی: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے اضافی محصولات چہارشنبہ سے عائد کرنے کی دھمکی کے پیش نظر شیئر بازار میں بڑے پیمانے پر فروخت ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو آج 3.44 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا۔بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 1390.41پوائنٹس یعنی 1.80فیصد گراوٹ کے ساتھ 76,024.51پوائنٹس کی دو ہفتے کی کم ترین سطح پر آگیا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 353.65 پوائنٹس یعنی 1.50 فیصد گراوٹ کے ساتھ 23165.70پوائنٹس پر بند ہوا۔ سرمایہ کاروں کو صرف ایک دن میں 344058.44 کروڑ کا نقصان ہوا۔