حیدرآباد۔/26 جنوری، ( سیاست نیوز) خدمات میں لاپرواہی اور اختیارات کا مبینہ طور پر بے جا استعمال کرنے والے ایک انسپکٹر پولیس کو معطل کردیا گیا ہے۔ کمشنر پولیس حیدرآباد سٹی نے خدمات میں لاپرواہی برتنے والے انسپکٹر پولیس فلک نما دیویندر کو معطل کردیا ہے اور اس سلسلہ میں احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔ گذشتہ دنوں سوشیل میڈیا پر خود پولیس کے خلاف چلائی گئی ایک مہم میں انسپکٹر فلک نما دیویندر نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔ سوشیل میڈیا پر پولیس کے خلاف پوسٹ کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے باوجود انسپکٹر دیویندر نے کارروائی نہیں کی۔ اس انسپکٹر پر اعلیٰ عہدیداروں کی ہدایات کو نظرانداز کرنے کے بھی الزامات ہیں۔ ان حرکتوں کو دیکھتے ہوئے کمشنر پولیس نے سخت اقدام کرتے ہوئے انسپکٹر فلک نما دیویندر کو معطل کردیا۔ع