سرکارنے عہدکرلیاہے کہ عوام کوبھوکا ہی رکھیں گے : تیجسوی یادو نے مودی سرکار پر کیا طنز

   

پٹنہ: بہارکی راشٹریہ جنتا دل کے رہنما تیجسوی یادو نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے حوالے سے مرکزی حکومت پر طنز کیا ہے۔ انہوں نے ریاست کی نتیش حکومت پربھی تنقیدکی اور کہاہے کہ شاید ڈبل انجن والی حکومت (بہار اور مرکزی حکومت) نے ایک بھیشم وعدہ لیا ہے کہ اشیائے خوردونوش ، پٹرول-ڈیزل اور گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عام لوگوں کو بھوکارکھے گی۔ بہار قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی نے ایک ٹویٹ میں لکھا ، ‘این ڈی اے حکومت کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ایک سنگین مسئلہ بن گئی ہے۔ ڈبل انجن والی حکومت نے ایک بھیشم عہد لیا ہے کہ اشیائے خوردونوش ، پٹرول-ڈیزل اور گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کرکے وہ عام لوگوں کو بھوکا رکھیں گے۔ جو لوگ مہنگائی کو ڈائن کہتے ہیں وہ آج اسے محبوبہ سمجھ کراس سے چمٹے ہوئے ہیں۔ حکومت میں بیٹھے لوگ مہنگائی پرقابوپانے کے قابل نہیں ہیں۔