حیدرآباد ۔ 24 اکٹوبر (سیاست نیوز) سکندرآباد کے ایک سرکاری دفتر میں خفیہ سیل فون سے سنسنی پھیل گئی۔ خواتین کے واش روم میں رکھے گئے اس سیل فون کا ایک اعلیٰ حکام عہدیدار کی چوکسی سے پتہ چلا۔ تاخیر سے منظرعام پر آئے اس واقعہ میں پولیس کواڑی گوڑہ نے ایک شخص بھرت کو گرفتار کرلیا ہے جو فلورائنڈنیٹ بتایا گیا ہے۔ یہ واقعہ پاور گریڈ کارپوریشن آف انڈیا کے دفتر واقع کواڑی گوڑہ میں پیش آیا جہاں خواتین کے واش روم میں فلور اٹینڈنٹ کی مدد سے سیل فون کو نصب کیا گیا تھا اور اس خطرناک اور گھناونی حرکت کا فوری پتہ چل گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس ذرائع کا کہنا ہیکہ اس فلور کے اٹینڈنٹ بھرت کی جانب سے یہ حرکت کی گئی تھی۔ع