سرکاری دواخانہ بودھن کے سائن بورڈ پر اردو

   

املا کی غلطیوں کی تصحیح کرنا ضروری
بودھن ۔ 17 ۔ مئی : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : سرکاری دواخانہ بودھن جو بودھن ڈیویژن کا مرکزی دواخانہ ہے اس دواخانے سے نہ صرف بودھن ڈیویژن کے تمام منڈلوں سے تعلق رکھنے والی عوام استفادہ کرتی ہے بلکہ پڑوسی ریاست مہاراشٹرا کے سرحدی تعلقہ و مواضعات کے مریض بھی اپنے علاج و معالجہ کے لیے بودھن ایریا ہاسپٹل سے رجوع ہوتے ہیں اس سرکاری دواخانے پر تین زبانوں تلگو ، اردو اور انگریزی میں دواخانے کا پتہ درج ہے ۔ تلگو اور انگریزی میں پتہ تو ٹھیک طرح سے تحریر کیا گیا لیکن اردو زبان میں درج کردہ پتہ میں املا کی غلطیاں پائی گئی ۔ تین الفاظوں سرکاری دواخانہ بودھن لکھا گیا ۔ ان تینوں لفظوں سرکاری میں کاف پر نقطہ دیا گیا اور بودھن کے بے کا نقطہ نہیں ہے کثیر مسلم آبادی والے شہر بودھن میں ضلع کلکٹر نظام آباد نے اردو زبان کی ترقی و ترویج کے لیے ڈاکٹر علامہ اقبال اردو گھر کمیٹی نامزد کی ہے ۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ اس سرکاری کمیٹی میں شامل بشمول کنوینر تقریبا تمام ارکان اردو زبان سے نابلد ہیں ۔ جب کبھی بھی انتخابات کا موسم آتا ہے تو ہمارے قائدین کبھی فرقہ کے نام پر تو کبھی زبان کے نام پر اپنی اپنی جماعتوں سے ٹکٹ حاصل کرنے اپنی دعویداریاں پیش کرتے ہیں اور منتخب ہونے کے بعد ہی انہیں اپنے فرقہ کے مسائل کی پرواہ رہتی ہے نہ ہی اپنی مادری زبان کی ترقی و ترویج کے لیے مثبت اقدامات اٹھانے کی انہیں فرصت ملتی ہے ۔۔