سرکاری ملازمین کو ایکسپو2020 کی سیر کیلئے 6دن کی باتنخواہ تعطیل

   

دبئی : دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد آلِ مکتوم نے امارت میں سرکاری ملازمین کو چھ دن کی خصوصی باتنخواہ چھٹی دینے کا اعلان کیا ہے۔اس دوران میں وہ ایکسپو2020 دبئی کی سیرکرسکیں گے۔سرکاری ملازمین اس چھ روزہ چھٹی کو ایکسپو 2020 کے چھ ماہ کے دورانیے میں کسی بھی وقت استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ نمائش یکم اکتوبر2021 سے31 مارچ 2022 تک جاری رہے گی۔اس کا موضوع اذہان کا رابطہ، مستقبل کی تخلیق ہے۔یواے ای کے سرکاری خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملازمین کو کل چھ دن کی چھٹی ملے گی اور اس کو وہ یکم اکتوبر کے بعد 31 مارچ 2022 تک نمائش کے دوران میں کسی بھی وقت استعمال کر سکیں گے۔ان چھٹیوں میں سرکاری ملازمین اپنے اہل خانہ کے ساتھ نمائش کا دورہ کرسکیں گے اور نمائش میں موجود مختلف عالمی مصنوعات کو دیکھ اور خرید کرسکیں گے۔دبئی کے ولی عہد نے کہاکہ ایکسپو2020 ایک اہم تقریب ہوگی جو دنیا کومتحد کرے گی اور دنیا بھر سے متنوع ثقافتوں، علم کے دھاروں، تخلیقی نقطہ نظر اور اختراعات کو ایک ہی چھت تلے اکٹھا کرے گی۔