سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی نہ کرنے ہائی کورٹ کی ہدایت

   

حیدرآباد۔/31 جنوری، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ حال ہی میں گورنر سے نمائندگی کرنے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے۔ عدالت نے سرکاری ملازمین کے نمائندوں کو حکومت کی جانب سے دی گئی وجہ نمائی نوٹس پر ہائی کورٹ میں داخل کی گئی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کردیا ہے۔ فیصلہ تک وجہ نمائی نوٹس کے تحت ملازمین اور ان کے نمائندوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ سرکاری ملازمین نے تنخواہوں اور دیگر امور پر گورنر سے نمائندگی کی تھی۔ر