سرکاری کالج میں چار طلبہ کورونا سے متاثر

   

حیدرآباد۔20 ڈسمبر(سیاست نیوز) شمس آباد میں واقع سرکاری کالج میں 4طلبہ کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں جنہیں گھریلو قرنطینہ اختیار کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے ریاست میں چلائے جانے والے سرکاری اسکولوں اور کالجس کے علاوہ اقامتی اسکول و کالجس میں طلبہ کے کورونا وائرس معائنوں کے سلسلہ میں کئے جانے والے اقدامات کے تحت شمس آباد میں 110 طلبہ کا آرٹی پی سی آر معائنہ کیا گیا جن میں 4طلبہ کوکورونا وائرس کی توثیق ہوئی ہے اور ڈاکٹرس نے ان کا معائنہ کرنے کے بعد انہیں گھریلو قرنطینہ کی ہدایت دی۔بتایاجاتا ہے کہ جن طلبہ کو رونا وائرس کی توثیق ہوئی ہے ان میں کسی قسم کی کوئی علامات نہیں پائی گئی ہیں لیکن ان کی رپورٹ پازیٹیو ہونے کے سبب انہیں قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔م