سرکاری ہاسپٹلس میں وائرل بخار کے علاج کیلئے موثر سہولتیں: سرینواس گوڑ

   

محبوب نگر /5 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) وائرل فیور کو ڈینگو بخار تصور کرتے ہوئے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ریاستی وزیر سرینواس گوڑ نے رکن پارلیمنٹ سرینواس ریڈی کے ہمراہ آج دوپہر مستقر محبوب نگر کے جنرل ہاسپٹل کا اچانک دورہ کرتے ہوئے مریضوں سے بات کی ۔ انہوں نے کہا کہ آج کل وائرل فیور جو عام ہے اس کی روک تھام کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے ۔ لیکن اس کو ڈینگو بخار کا نام دے کر افواہیں پھیلاکر عوام کو اندیشوں میں مبتلا کیا جارہا ہے ۔ رام کشن سپرنٹنڈنٹ جنول ہاسپٹل نے وزیر کو مریضوں کے علاج کی تفصیلات سے واقف کروایا ۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ سرکاری دواخانوں میں بہترین طبی سہولتیں ہیں اور رجوع ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ ریاستی وزیر نے تمام وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں سے راست بات کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر سیموئل لائبریری چیرمین راجیشور گوڑ دیگر موجود تھے ۔ ریاستی وزیر نے سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی کہ وہ مریضوں کو بنیادی طبی سہولتیں پہونچائیں ۔