آتماکور /28 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )تعلقہ کے سرکل انسپکٹر سی آئی ستیا نے ماضی میں آتماکور سرکل انسپکٹر کے طور پر خدمت انجام دیا تھا ستیا نے لاک ڈاؤن میں آتماکور بلدیہ اور امرچنتہ میں بہت سارے لوگوں میں راشن کٹس تقسیم کیا اور مستحقین میں رقم بھی تقسیم کیا کرتے سڑکوں پر رہنے والے غریب عوام کو اپنی جانب سے روزانہ کھانے بھی تقسیم کیا اسی دوران امرچنتہ کی ایک لاوارث ضعیف خاتون کو پیسہ دیا کرتے تھے لیکن سی آئی ستیا کا اس دوران تبادلہ مکتھل ہوا لیکن ستیا نے اس خاتون کو پیسہ پہنچانے کیلئے خصوصی طور پر پہنچ کر اس خاتوں کو پیسے دیا اور کرانہ دوکاندار سے کہا کہ اس خاتوں کو کبھی کوئی ضروری اشیاء کی ضرورت ہو تو دینے کو کہا اس موقع پر آتماکور سی آئی رتنم بھی موجود تھے۔