سرکوزی کی انتخابی مہم اخراجات کیس میں سزا کیخلاف اپیل مسترد

   

پیرس : فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی پر 2012 کی انتخابی مہم میں غیرقانونی اخراجات کا جرم ثابت ہونے پر اپیلیٹ کورٹ نے لوئر کورٹ کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔پیرس کی اپیلیٹ کورٹ نے سابق صدر کی اپیل مسترد کرتے ہوئے لوئر کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا، فیصلہ بحال ہونے پر سرکوزی کو 6 ماہ معطل سزا کے ساتھ 6 ماہ کی سزا جیل میں کاٹنا ہوگی۔سرکوزی مختلف کرپشن الزامات پر گھر پر نظربند ہیں، 2021 میں لوئر کورٹ نے انتخابی مہم میں قانونی حد سے زیادہ اخراجات کرنے پر سرکوزی کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔سزا کے خلاف اپیل کرنے پر سابق صدر سرکوزی کی سزا معطل کردی گئی تھی۔نکولس سرکوزی 2007 سے 2012 تک فرانس کے صدر رہے تھے۔