سرینا کو ایلنا رائیبکینا کے خلاف حیران کن شکست

   

پیرس ۔ روسی نژاد ایلنا رائیبکینا جنہوں نے 2018 میں اپنی شہریت بدلتے ہوئے قزاقستان کی نمائندگی کی ہے اور سابق عالمی نمبر ایک امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمس کے 24 ویں ریکارڈ گرانڈ سلام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ نوجوان کھلاڑی نے 39 سالہ سرینا کو فرنچ اوپن کے چوتھے مرحلہ کے مقابلہ میں حیران کن طور پر 6-3، 7-5 سے راست سٹوں میں شکست دے کر سیزن کے دوسرے گرانڈ سلام کا سب سے بڑا حیران کن نتیجہ دیا ہے۔ سرینا اب سیزن کے تیسرے گرانڈ سلام ومبلڈن پر اپنی توجہ مرکوز کرلی ہے۔