سرینگر کے تاریخی لال چوک میں پراسرار دھماکہ

   

سرینگر 18جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے قلب تاریخی لال چوک میں جمعہ کو دوپہر کے وقت پراسرار دھماکہ ہوا جس سے اس مصروف ترین جگہ پر افراتفری کی صورتحال پیدا ہوئی۔ تاہم دھماکے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ تاریخی لال چوک کے گھنٹہ گھرکے نزدیک قائم سی آر پی ایف پکٹ کے سامنے جمعہ کو دوپہر قریب پونے دو بجے ایک پراسرار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں چند نجی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ تاہم اس میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ دھماکہ کی وجہ سے لالچوک میں افراتفری کی صورتحال پیدا ہوئی اور لوگ ادھر اُدھر بھاگتے نظر آئے ۔واضح رہے کہ سری نگر کے راجباغ علاقہ میں زیرو برج کے نذدیک جمعرات کو گرینیڈ دھماکہ ہوا تھا جس میں ریاستی پولیس کے تین اہلکار زخمی ہوئے تھے۔