حیدرآباد ۔29۔ مئی (سیاست نیوز) جنا ساہیتی کی 13 ویں جنرل کانفرنس کا آندھراپردیش کے سریکا کلم ضلع میں انعقاد عمل میں آیا۔ دو روزہ کانفرنس کے آغاز پر کامریڈ کے روی بابو نے تنظیم کا پرچم لہرایا۔ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس جے چلمیشور نے کانفرنس کا افتتاح کیا جبکہ دیوی کمار نے افتتاحی اجلاس کی صدارت کی۔ او وی ایس رام کرشنا نے دوسرے دن کے اجلاس کی صدارت کی ۔ کانفرنس سے کے روی بابو ، اے اوما مہیشور راؤ، AIPLCF کے صدر گوتم مکرجی ، استقبالیہ کمیٹی کے صدرنشین کیپٹن پولی نائیڈو ، اے پی ٹی ایف کے جنرل سکریٹری سی ایچ منجولا، تلگو ادیب ٹی راجیشوری ، بی ارونا ، پی ناگ راجو اور کے بھانو مورتی نے خطاب کیا۔ اجلاس میں عوامی تنظیموں اور رضاکارانہ اداروں کی جانب سے خلیج کی کشیدہ صورتحال پر تشویش ظاہر کی گئی۔ جنرل سکریٹری نے اپنی رپورٹ کے علاوہ قراردادیں منظور کیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پٹرولیم اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے نتیجہ میں عوام پر کافی بوجھ پڑا ہے ۔ اجلاس میں 22 رکنی کمیٹی منتخب کی گئی جس کے صدر پی ایس ناگ راجو اور جنرل سکریٹری کے طور پر آشا کا انتخاب عمل میں آیا۔ کانفرنس میں کلچرل پروگرام پیش کرتے ہوئے ہندوستان کی تہذیب و ثقافت کی نمائندگی کی گئی۔1/k/m/b