سری لنکائی بحریہ نے 12 ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا

   

رامیشورم ۔ سری لنکائی بحریہ نے ہفتہ کی آدھی رات کو تمل ناڈو کے رامیشورم سے تعلق رکھنے والے 12 ماہی گیروں کو گرفتار کیا جو مبینہ طور پر سری لنکائی پانیوں میں مچھلیاں پکڑ رہے تھے ۔ ان کے پاس سے دو مشینی فشنگ ٹرالر ضبط کیے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ ان ماہی گیروں کو سری لنکائی بحریہ کے حکام نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ دھنش کوڈی ساحل کے نزدیک بین الاقوامی میری ٹائم باؤنڈری لائن (آئی ایم بی ایل) میں مچھلیاں پکڑ رہے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح رامیشورم کے گھاٹ سے 12 ماہی گیر سمیت 2000 سے زیادہ ماہی گیر سمندر میں گئے تھے ۔ دریں اثنا، سری لنکائی بحریہ نے آج دعویٰ کیا ہے کہ شمالی بحریہ کمان کی جانب سے تھلائیمنار کے شمال میں سمندروں میں کی گئی خصوصی کارروائی میں 12 ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔