سری لنکا ئی بحریہ کا ہندوستانی ماہی گیروں پرحملہ

   

رامیشورم : تمل ناڈو کے رامیشورم کے ماہی گیروں پر ہفتے کی تاخیر شب بین الاقوامی سمندری حدودپر سری لنکا کی بحریہ کے اہلکاروں کی جانب سے حملہ کئے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔اتوار کو رامیشورم کے ساحل پر واپس آنے والے ماہی گیروں نے صحافیوں کو بتایا کہ دو ہفتوں کے وقفے کے بعد کل صبح تین ہزار سے زیادہ ماہی گیر رامیشورم سے مچھلی پکڑنے کے لیے سمندر میں گئے تھے ۔ جب وہ سمندر میں ماہی گیری کر رہا تھے تو سری لنکا کی بحریہ کے گشتی جہازوں نے ان کی کشتیوں پر پتھر اور سوڈا کی بوتلیں پھینکیں۔ تاہم اس حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ حملے میں کم از کم 50 کشتیوں کے ماہی گیری کے سامان کو نقصان پہنچا ہے ۔ماہی گیروں کی تنظیموں نے بے قصور ماہی گیروں پر حملے کی شدید مذمت کی