سری لنکا انڈر19 ٹیم کے کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کا خدشہ

   

کولمبو ۔23 سمتبر (سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکائی ٹیم کے دورے پاکستان جانے سے کرنے کے تقریبا ایک ماہ بعد اب ان کی انڈر19 ٹیم تنازعہ میں پھنس گئی ہے۔ دراصل حال ہی میں ہوئے انڈر 19 ایشیا کپ میں سری لنکا کے تین کھلاڑیوں کو سیمی فائنل کے بعد نشے کی حالت میں پکڑا گیا تھا ، جس کا انکشاف ہونے کے بعد ٹیم پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ خبروں کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ، جب ہندوستان کے خلاف ناک آوٹ مقابلہ بارش کی وجہ سے رد ہوگیا تھا ، جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو اپنے ہوٹل روم میں جلد ہی واپس لوٹنا پڑا تھا۔ سری لنکاکرکٹ کے ذرائع نے ان کھلاڑیوں کے نام کا انکشاف توکردیا ہے ، لیکن ان کا نام عام نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ ان تین کھلاڑیوں میں دو کھلاڑی تو بیٹسمین ہیں جبکہ ایک اسپنر ہیں۔ تینوں کھلاڑی نشے میں تھے اور ہوٹل کی بالکنی میں الٹیاں کررہے تھے۔ ان کی حالت خراب ہوتے دیکھ کر ڈاکٹرس کو بلایا گیا اور ان کے خون کے نمونے لئے گئے ، جو کے مثبت پائے گئے۔ ذرائع کے مطابق اسکول بوائز اسوسی ایشن کے نمائندہ نے انہیں بھاری سزا دینے کا مشورہ دیا ہے۔ ان کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیم میں نہیں منتخب کیا جائے گا۔ حال ہی میں انڈر 19 ایشیا کپ سری لنکا میں منعقد کیا گیا تھا۔ ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان سیمی فائنل میچ کھیلا جانا تھا ، لیکن بارش کی وجہ سے میچ منسوخ کردیا گیا تھا ، لیکن گروپ میچ میں ہندوستان نے سری لنکا کو شکست دی تھی ، جس کی بنیاد پر میزبان سری لنکا کی ٹیم ٹورنمنٹ سے باہر ہوگئی۔