سری لنکا: لوگوں کو تشدد پر اکسانے پر 2 اراکین اسمبلی گرفتار

   

کولمبو : سری لنکا میں لوگوں کو مبینہ طور پر تشدد پر اکسانے پر پولیس نے حکمراں جماعت کے دو قانون سازوں کو گرفتار کرلیا، جن کی وجہ سے حالیہ دنوں ملک بھر میں ہنگامے برپا ہوئے جس کے نتیجے میں گزشتہ ہفتے 9 افراد ہلاک ہوئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے دونوں اراکین پارلیمنٹ کا تعلق صدر گوٹابایا راجاپکسے کی جماعت سے ہے، جرائم کی تفتیش کرنے والے اہلکاروں نے ان سے منگل کی شام تک پوچھ گچھ کی اور رات تک دونوں اراکین کو اپنی تحویل میں رکھا۔پولیس عہدیدار نے کہا کہ دونوں اراکین پارلیمنٹ کے خلاف براہ راست ثبوت موجود ہیں جس کی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔