کولمبو: سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے جمعرات کے روز 37 نئے وزرائے مملکت کو عہدے کا حلف دلایا۔صدارتی دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ وزرائے مملکت نے دارالحکومت کولمبو میں صدر کے ہاتھوں حلف لیا۔ حلف لینے والوں میں شیہان سیماسنگھے نے وزیر مملکت برائے خزانہ، پرمیتا بندارا ٹیناکون نے وزیر مملکت برائے دفاع اور تھرکا بالسوریا نے وزیر مملکت برائے امور خارجہ کے طور پر حلف لیا۔سرکاری حکام نے بتایا کہ تمام نئے وزراء جلد ہی چارج سنبھالیں گے ۔