سری لنکا کی نصابی کتب کی طباعت کیلئے ہندوستان سے مدد طلب

   

کولمبو: سری لنکا نے منگل کو ہندوستان سے اگلے سال نصابی کتب کی اشاعت کیلئے نئے قرض کا مطالبہ کیا ہے ۔وزیر تعلیم سشیل پریمیجناتھ نے کہا کہنصابی کتابوں کی طباعت کیلئے درکار کاغذ، سیاہی سمیت خام مال درآمد کرنے کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں۔ کاغذ کی درآمد پر سرکاری پابندیوں اور سری لنکا میں جاری معاشی بحران کی وجہ سے اشیائے ضروریہ کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے ۔ مارچ 2023 سے شروع ہونے والے تعلیمی سال کیلئے نصابی کتب کی طباعت جنوری تک مکمل کی جانی ہے ۔