سری لنکا کے دورۂ جنوبی افریقہ پر سوالیہ نشان

   

کولمبو ۔ سری لنکائی کرکٹ ٹیم کا دورۂ جنوبی افریقہ پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔سری لنکا کرکٹ ٹیم کو رواں ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرنا ہے جس میں جنوبی افریقہ اور سری لنکن ٹیم کو دو ٹسٹ میچز کھیلنے ہیں۔واضح رہے کہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کو 18دسمبر کو جنوبی افریقہ روانہ ہونا ہے۔