سری لنکا کے قرضوں کے معاملے پر واشنگٹن میں اعلیٰ سطح کا اجلاس

   

واشنگٹن: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج واشنگٹن میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایف ایف) ورلڈ بینک کی کانفرنس کے موقع پر سری لنکا کے قرض کے معاملے پر ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ میں شرکت کی۔جاپان کے وزیر خزانہ سوزوکی شونیچی، فرانسیسی محکمہ خزانہ کے ڈائریکٹر جنرل ایمانوئل مولن اور سری لنکا کے وزیر مملکت برائے خزانہ شیہان سیماسنگھا ملاقات میں موجود تھے ۔ سری لنکا کے صدر اور وزیر خزانہ رانیل وکرما سنگھا نے ورچوئل ذرائع سے میٹنگ میں شرکت کی۔اس پروگرام کا مقصد سری لنکا سمیت مقروض ممالک کے سلسلے میں قرضوں کی تنظیم نو کے عمل کے حوالے سے کثیر الجہتی تعاون لانا ہے ۔ تقریب میں وزراء نے سری لنکا کے قرضوں کی تنظیم نو کے مذاکراتی عمل کو شروع کرنے پر اتفاق کیا۔ اس کے تین شریک چیئرمین ہیں: ہندوستان، جاپان اور فرانس، جو سری لنکا میں قرضوں کی تنظیم نو کے تعاون کی قیادت کریں گے ۔ سیتا رمن نے موجودہ اقتصادی بحران کا سامنا کرنے میں سری لنکا کے ساتھ ہندوستان کے عزم کا اظہار کیا۔