سری نگر میں پارہ منفی 8.8تک درج‘ 30سالوں میں سب سے سرد رات

,

   

سری نگر۔سری نگر میں 30سالوں کے بعد سب سے سرد رات در ج کی گئی ہے کیونکہ اتوار کے روز پارہ منفی8.8تک پہنچ گیاہے۔ محکمہ سمکیات کے عہدیداروں نے کہاکہ سری نگر میں پارہ8.8منفی تک پہنچ گیاہے۔

مذکورہ عہدیداروں نے کہاکہ ”آج سے جموں اور کشمیر اور لداخ میں رات کے وقت کی درج حرارت میں ادراک کی بہتری ہوگی“ اور مزیدکہاکہ ہفتہ کے روز سری نگر میں درجہ حرارت 2ڈگری تھی جو اس موسم سب سے زیادہ اقل ترین درج حرارت ہے۔


اقل ترین درج حرارت
محکمہ سمکیات جموں اور کشمیر اورلداخ کے ڈائرکٹر سونم لوٹس نے ائی اے این ایس کو بتایاکہ منفی 8.8اقل ترین درج حرارت سری نگر میں پورے 30سال بعد در ج کی گئی ہے

۔
لوٹس نے کہاکہ ”سال1991میں اقل ترین درج حرارت سری نگر میں 11.8منفی درج کی گئی تھی“۔ اتوار کے روز شدید سردی کے چالیس ایام جس کو مقامی سطح پر ”چیلائی کلان“ بھی کہتے ہیں کا اختتام عمل میں آیاہے مگر کشمیر کی سرد ترین ایام کے طور پر اپنی یادیں چھوڑے ہیں


اقل ترین درج حرارت
مذکورہ اقل ترین درج حررات پہلگام میں 12.0منفی اور گلمرگ میں 8.0منفی رہی ہے۔

لداخ کی طرف جائیں گے تو منفی16.6کرگل میں 17.4منفی اور دراس میں 26.2منفی سب سے کم درج حرارت رات میں رہی ہے۔

جموں شہر میں 5.8‘ بتوتی میں 1.1اور بنی ہال میں 0.6کے علاوہ بھدرواح میں منفی 1.5اقل ترین درج حرارت درج کی گئی ہے۔