سری نگر کشتی حادثہ: لاپتہ افراد کی تلاش جاری

   

سری نگر : سری نگر کے گنڈ بل علاقے میں منگل کی صبح دریائے جہلم میں کشتی الٹنے کے بعد لاپتہ ہونے والے باپ بیٹے سمیت تین افراد کی تلاش کے لئے اتوار کو مسلسل چھٹے روز بھی آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے ۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج ودھی کمار بردی ریسکیو آپریشن کی از خود نگرانی کر رہے ہیں۔بتادیں کہ گنڈبل علاقے میں منگل کی صبح دریائے جہلم میں کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور اس کے دو کمسن بیٹوں سمیت 6 افراد کی موقت واقع ہوئی جبکہ تین افراد ہنوز لاپتہ ہیں۔