شین ژین، 3 ستمبر (آئی اے این ایس) ہندوستان کے کھلاڑی کدامبی سری کانت نے جمعرات کو چائنا ماسٹرز سوپر750 بیڈمنٹن ٹورنمنٹ میں عالمی نمبر9 کینیڈین کھلاڑی وکٹر لائی کو حیران کن شکست دے کر مردوں کے سنگلز کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔سابق عالمی نمبر ایک سری کانت، جو 2021 کی عالمی چمپئن شپ کے سلور میڈلسٹ ہیں، انہوں نے شین ژین ایرینا میں کینیڈین کھلاڑی کو براہِ راست دوگیمز میں21-18، 21-19 سے شکست دی۔ سری کانت نے چائنا ماسٹرز میں اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا اور ٹورنمنٹ کا پراعتماد آغاز کرنے کے بعد اب کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے ابتدائی راؤنڈ میں چینی تائپے کے عالمی نمبر21 چی یو۔ ژین کو صرف 35 منٹ میں 21-16، 21-15 سے شکست دی تھی۔کوارٹر فائنل میں سری کانت کا مقابلہ ہانگ کانگ کے لی چیوک ییو سے ہوگا، جنہوں نے راؤنڈ آف 16 میں عالمی نمبر9 ٹوما پوپوف کو شکست دی۔ اس سے قبل لائی نے لکشیہ سین کو راؤنڈ آف 32 میں شکست دے کر سری کانت کے خلاف مقابلے کی راہ ہموار کی تھی، جبکہ سری کانت نے چینی تائپے کے چی یو ژین کو سیدھے گیمز میں شکست دی تھی۔ یہ رواں سیزن میں سری کانت کا دوسرا کوارٹر فائنل ہے۔ اس سے قبل سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی جون میں یو ایس اوپن میں رنر اپ رہے تھے۔دوسری جانب تنوی شرما کو ٹورنمنٹ سے باہر ہونا پڑا۔ انہیں ٹوموکا میازاکی نے سخت مقابلے کے بعد 17-21، 21-18، 16-21 سے شکست دی۔ تنوی کی شکست کے ساتھ خواتین کے سنگلز میں ہندوستان کی مہم بھی ختم ہوگئی۔ مکسڈ ڈبلز میں دھروو کپیلا اور تانیشا کراستوکو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ چینی تائپے کے لیو کوانگ ہینگ اور سو یِن۔ ہوئی نے ہندوستانی جوڑی کو شکست دے دی۔ بعد ازاں دن میں ہندوستان کی مردوں کی ڈبلز کی عالمی نمبر5 جوڑی ساتوک سائی راج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی کا مقابلہ فرانس کے کرسٹو پوپوف اور ٹوما جونیئر پوپوف سے ہوگا۔ساتوک اور چراغ کی جوڑی نے اپنے ٹورنامنٹ کا آغاز ملائیشیا کے جْنیدی عارف اور کانگ خائی شِنگ کے خلاف شاندار 21-11، 21-16 کی فتح سے کیا۔ یہ مقابلہ 40 منٹ جاری رہا۔ دیویکا سِہاگ بھی خواتین کے سنگلز سے باہر ہوگئیں۔ انہیں بلغاریہ کی کالویانا نالبانتووا نے21-18، 21-15 سے شکست دی۔ مکسڈ ڈبلز میں روہن کپور اور رتھ وِکا شیوَانی گڈے کو بھی چینی تائپے کی وو گوان شْن اور لی چیا ہِسِن کی جوڑی نے 21-16، 21-18 سے شکست دے دی۔