سر سے جڑی لڑکیو ں کو 50گھنٹے کے آپریشن کے بعد الگ کردیا گیا۔

,

   

لندن: برطانیہ کے گریٹ او رمونڈ اسٹریٹ اسپتال میں 50گھنٹے کے کامیاب آپریشن کے بعد پاکستان کی سر جڑی جڑواں بچیوں کو علیحدہ کردیاگیا ہے۔ چار سدہ سے تعلق رکھنے والی جڑواں بچیاں صفا او رمروہ کی عمریں دو سال کی ہیں۔ ان بچیو ں کو الگ کرنے کیلئے پانچ ماہ کے دوران تین آپریشنس کئے گئے جس میں مجموعی طور پر 50 گھنٹے لگے او رسو رکنی میڈیکل ٹیم نے اس آپریشن میں حصہ لیا۔

ان لڑکیو ں کا پہلا آپریشن اکٹوبر 2018ء میں کیا گیا جب وہ دیڑھ سال کی تھیں۔ وہ آپریشن بیس گھنٹے طویل چلتا رہا۔ صفا ومروہ پشاور کے ایک اسپتال میں 7جنوری 2017ء کو پیدا ہوئی تھیں۔ ان کے سر پیدائشی جڑے ہوئے تھے اور میڈیکل کی اصطلاح میں ”کارنیوپیگس ٹوئن“ کہا جاتا ہے۔ بچیو ں کی پیدائش سے دو ما ہ قبل ان کے والد کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا تھا۔ اویس جیلانی نامی ایک ہمدرد نے ان بچیو ں کی آپریشن کا ذمہ لیا۔ اویس جیلانی مونڈ اسریٹ اسپتال میں پیڈیاٹرک سرجن ہیں۔ لندن کا یہ اسپتال بچو ں کے علاج کیلئے دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے۔