سر پور ٹاؤن میں چیف منسٹر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد

   

سرپور ٹاون ۔ 12 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاون کے ایم پی ڈی او آفس میں آج ایم پی ڈی یو راجیشور کی زیر نگرانی اور ریاستی حکومت کے احکامات کے مطابق منڈل سطح کا خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا، اس اجلاس میں منڈل ایجوکیشن آفیسر سومیا، تحصیلدار محمد ریاض علی، فزیکل ڈائریکٹر رام موہن، پی ای ٹی سوداگر کے علاوہ دوسرے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایم پی ڈی یو راجیشور نے کہا کہ ریاستی حکومت کے احکامات کے مطابق سرپور ٹاون منڈل میں 15 مئی سے 17 مئی تک چیف منسٹر کھیلوں کے مقابلوں کاانعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے، تاکہ مقامی کھلاڑیوں کی ہمت افزائی ہوسکے۔ اس لیے منڈل سطح پر کھیلوں کی خواہش رکھنے والے کھلاڑیاں ایم پی او آفس سے رابطہ پیدا کرتے ہوئے چیف منسٹر کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے اپنی قابلیت کے جوہر دکھانے کا نوجوانوں کو مشورہ دیا۔ اس کے علاوہ تفصیلی معلومات کے لیے ایم پی ڈی او آفس سے رابطہ پیدا کرنے کا مشورہ دیا ۔