سشانت سنگھ راجپوت کے معاملہ سی بی آئی تحقیقات کی ضرورت نہیں۔ ممبئی پولیس کافی ہے: وزیر داخلہ انیل دیشمکھ

,

   

ممبئی: مہاراشٹرا وزیر داخلہ انیل دیشمکھ اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ سشانت سنگھ راجپوت کے معاملہ میں سی بی آئی تحقیقات کی ضرورت نہیں ہے۔ ممبئی پولیس اس طرح کے واقعات سے نمٹنے کیلئے کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس وہ ٹوئٹس اور مہم ہیں، مگر میرے خیال سے اس کیس میں سی بی آئی تحقیقات کی ضرورت نہیں ہے۔ ممبئی پولیس کافی اچھے طریقہ سے اس معاملہ کو نمٹ رہی ہے اور ہر ایک چیز کی اچھی ؎طرح جانچ کررہی ہے۔ اس معاملہ کی تحقیقات مکمل ہوجانے پر اس کی تمام تفصیلات بیان کی جائیں گی۔

اس سے قبل بہار کے سابق رکن پارلیمنٹ پپو یادو، اداکار شیکھر سمن، روپا گنگولی اور بی جے پی سینئر لیڈر سبرامنیم سوامی کے علاوہ کئی افراد نے سشانت سنگھ راجپوت کے خودکشی کے معاملہ میں سی بی آئی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کئے تھے۔ سشانت سنگھ کی گرل فرینڈ ریا چکروتی نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے درخواست کی ہے کہ سشانت سنگھ کے معاملہ سی بی آئی کی جانب سے تحقیقات کروائی جائیں۔ دوسری جانب ممبئی پولیس اس معاملہ کی تحقیقات تیزی سے کررہی ہے۔ تاحال 35 بیانات رقم کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ14 جون کو بالی ووڈاداکار سشانت سنگھ راجپوت نے باندرہ میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی تھی۔